Anti-SmugglingBreaking NewsEham Khabar

کوئٹہ،کسٹمز انٹیلی جنس کا اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس کوئٹہ نے اسمگلروںکے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات سمیت دیگراشیاءضبط کیں۔ ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سخت ترین پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس فیض احمدکی واضح ہدایات پر ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کوئٹہ چوہدری محمد جاوید نے ڈپٹی ڈائریکٹر فہد بشیر ،انسپکٹر حمید حبیب اور دیگر اسٹاف کو اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن شروع کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس کوئٹہ نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران منشیات میں شامل کرسٹل ائس میٹا مفیٹامین ، چرس ،7 عدد لگژری نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں جن میں لیکسز، ٹویوٹا پروئس ، ایکواا، کاپر لیڈ سکریپ اور 50000 ہزار لیٹر ڈیزل ان تمام کاروائیوں کے دوران استعمال ہونے والی گاڑیوں کو بھی قبضے کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ ذرائع نے بتایاکہ ضبط شدہ سامان کی مالیت 32 کروڑ روپے ہے ۔ واضح رہے انتہائی مشکل حالات میں اور انتہائی کم افرادی قوت کے ساتھ کسٹمزانٹیلی جنس کوئٹہ صوبہ کے دور دراز علاقے میں سر گرم عمل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button