Anti-Smuggling

کوئٹہ ،کسٹمزانٹیلی جنس کے اسمگلروں کے خلاف کاروائیاں ،40 کروڑکی اسمگل اشیاءضبط

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس کوئٹہ نے مختلف کاروائیوں کے دوران بھاری مقدارمیں اسمگل شدہ سامان ضبط لیاہے جس کی مالیت 40کروڑروپے بتائی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیوکی اسمگلنگ کے خلاف سخت ترین پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس فیض احمد کی واضح ہدایات پر ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کوئٹہ چوہدری محمد جاوید نے ڈپٹی ڈائریکٹر فہد بشیر ، انسپکٹر حمید حبیب اور دیگر اسٹاف کواسمگلنگ کی روک تھام کے لئے حکمت عملی تیارکرنے کے احکامات جاری کئے جس پر مذکورہ افسران نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 94کارٹن سگریٹ،3 عدد نان کسٹم پیڈ گاڑیاںکے علاوہ بڑے پیمانے پر موبائل فونز اور دیگر متفرق اشیاءقبضے میں لیں جس کی مالیت 40کروڑروپے بتائی گئی ہے۔انٹیلی جنس حکام کا کہناہے کہ صوبے میں مشکل حالات اور انتہائی کم افرادی قوت کے ساتھ کسٹمز انٹیلی جنس کوئٹہ صوبہ کے دور دراز علاقوں میں سر گرم عمل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button