Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس کراچی نے رواں مالی سال کے دوران ایک ارب سے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءاورکنسائمنٹس ضبط کئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے رواں مالی سال کے پانچ ماہ جولائی تانومبر2019کے دوران 84کروڑ69لاکھ72ہزارروپے مالیت کی اسمگل اشیائ،19کروڑ3لاکھ26ہزارمالیت کے درآمدی کنسائمنٹس کی پورٹ سے غیرقانونی کلیئرنس روکی گئی جبکہ ایک ارب 65کروڑ65لاکھ23روپے مالیت کے درآمدی کنسائمنٹس کی مختلف وجوہات پر کنٹراونشن رپورٹ بناکر متعلقہ ایڈجیوڈیکشن کلکٹریٹ کو ارسال کی گئی۔ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس نے رواں مالی سال جولائی تانومبرکی کارکردگی رپورٹ جاری کی جس میں بتایاگیاکہ کسٹمزانٹیلی جنس کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن رواں مالی سال کے پانچ ماہ کے دوران 130کارروائیاں کی جس میں 84کروڑ69لاکھ72ہزارروپے مالیت کی اسمگل اشیاءمیں شامل ہزاروںلیٹرایرانی ڈیزل،اسمگل گاڑیاں ،چھالیہ،کپڑا،الیکٹرونکس اشیائ،انڈین گٹکاسمیت متفرق اشیاءضبط کیں جس پر 65کروڑ91لاکھ93ہزارروپے مالیت کی ڈیوٹی وٹیکسزچوری کی گئی۔دستاویزا ت کے مطابق کسٹمزانٹیلی جنس کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے نومبر2019کے دوران مجموعی طورپر52کروڑ47لاکھ30ہزارروپے مالیت کی اسمگل اشیاءمیں شامل34کروڑ 95لاکھ7ہزارروپے مالیت کی چھالیہ،2کروڑ26لاکھ مالیت کے ٹائرز،51لاکھ مالیت کا کپڑا،29لاکھ چالیس ہزارمالیت کے ایئرکنڈیشن، 68لاکھ مالیت کے غیرملکی سگریٹ ،انڈین گٹکا،آٹوپارٹس،کمبل سمیت متفرق اشیاءضبط کیں جس پر 32کروڑ12لاکھ75ہزارکے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی گئی۔دستاویزات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کے شعبہ انفورسمنٹ نے رواں مالی سال کے پانچ ماہ کے دوران19کروڑ3لاکھ26ہزارمالیت کے کنسائمنٹس کو کلیئرنس کے بعد روک کرغیرقانونی طورپر کلیئرکئے جانے والے کنسائمنٹس ضبط کئے اسی طرح ڈائریکٹوریٹ نے زیرتبصرہ مدت کے دوران درآمدی کنسائمنٹس کے کلیئرنس ڈیٹاکی جانچ پڑتال کی گئی توانکشاف ہواکہ درآمدکنندگان کی جانب سے 1ارب65کروڑ65لاکھ 23ہزارروپے مالیت کے کنسائمنٹس غیرقانونی کلیئرنس کی گئی جس پر درآمدکنندگان نے 66کروڑ99لاکھ29ہزارروپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی ۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے اکتوبراورنومبر2019میں اسٹیل شیٹ کے کنسائمنٹس کی غیرقانونی کلیئرنس کرنے والے درآمدکنندگان اورکلیئرنگ ایجنٹ کاسموس ڈیلپمنٹ کے خلاف منی لانڈرنگ اورکروڑوں روپے کی ٹیکس چوری کے الزام پر 8ایف آئی آردرج کیں جو کہ رواں مالی سال میں کسٹمزانٹیلی جنس کی ایک بہت بڑی کارروائی ہے۔

 

 

 

Customs Intelligence Seize over 2 billions Smuggle Goods and Deduct illegal clearance of Consignments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button