Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس کراچی نے مختلف کارروائیوںمیں چھ کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے مختلف کارروائیوں میں چھ کروڑسے زائد مالیت کی کپڑا،چھالیہ اورانڈین کتھہ ضبط کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس خلیل ابراہم یوسفانی کی اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈائریکٹرراناتسلیم کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹرامجدراجپر،سپرنٹنڈنٹ سعید فاروقی ،انٹیلی جنس آفیسرمحمدصادق،عاقل عالم ،عابداوراہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے گذشتہ ہفتے کے دوران اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے مختلف کارروائیوں کیں جس میں تین ٹیکروں کو روک کران کی تلاشی لی گئی توان میں موجودٹنکیوں میںدو کروڑسے زائد مالیت کی 19ٹن چھالیہ برآمدہوئی جبکہ نارتھ کراچی میں قائم میسرزاے ڈی ٹیکسٹائل کے گودام پرچھاپہ مارکرایک کروڑ20لاکھ مالیت کا چھ ٹن غیرملکی کپڑابرآمدکیا۔ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس کی مزکورہ چھاپہ مارٹیم نے کوئٹہ سے آنے والی ایک بس کوروک کراس کی تلاشی لی تواس میں سے 60لاکھ مالیت کا غیرملکی کپڑابرآمدہواجیسے کراچی اسمگل کیاجارہاتھا۔ذرائع نے مزید بتایاکہ اینٹی اسمگلنگ کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر بولٹن مارکیٹ میں قائم ایک گودام پر چھاپہ مارکرر22 ٹن انڈین کتھہ ضبط کرلیاجس کی مالیت دوکروڑ28لاکھ 880روپے بتائی گی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button