Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس پشاورنے افغانستان اسمگل کی جانے کھادضبط کرلی

پشاور(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن پشاور نے کامیاب کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی کھاداسمگل کرنے کوشش کوناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس پشاورارسلان سبکتگین کو خفیہ اطلاع ملی کہ پشاورسے آٹے کی برآمدکی آڑمیں بڑی مقدارمیں ڈی اے پی کھادافغانستان اسمگل کی جارہی جس پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس پشاورارسلان سبکتگین نے ایڈیشنل ڈائریکٹرواجد علی کی سربراہی میں سپرنٹنڈنٹ میرصاحب خٹک اورجوادسلطان ودیگراہلکاروں پر مشتمل ایک چھاپہ مارٹیم تشکیل دی جس نے بڈھ بیرکوہاٹ روڈپشاورکی ناکہ بندی کرتے ہوئے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی تاہم ایک ٹریلرنمبرKBL-63235کو روکااس ٹریلرمیں بظاہرنیوایچ فلورملز،کیمیکل برانڈاسپیشل سپریم آٹے کی برآمدافغانستان کی جارہی تھی جبکہ ٹریلرکی تلاشی کے دوران اس امرکا انکشاف ہواکہ گاڑی میں آٹے کی بوریوں کے نیچے ڈی اے پی کھاد1013بوریاںچھپائی ہوئی تھیں جبکہ ٹریلرمیں آٹے کی 365بوریاں موجودتھیں۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ ضبط کی جانے والی کھادکی مالیت 57لاکھ روپے اورٹریلرکی مالیت ایک کرروڑ30لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔واضح رہے کہ کھادایکسپورٹ پالیسی آڈر2016کے شیڈول1کی سریل14کے مطابق ممنوعہ آٹیم ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button