Exclusive Reports

کھپیوں کے ذریعے پر تعیش اشیاءکی اسمگلنگ کی روک تھام، ایئرپورٹس پرڈپٹی کلکٹرزتعینات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف بی آرنے کھپیوں کے ذریعے پرتعیش اشیاءکی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ملک بھر کے تمام ہوائی اڈوں پر آنے والی ہر شفٹ کی نگرانی اسسٹنٹ/ڈپٹی کلکٹر کے ذریعے کی جائے گی۔ایف بی آرکے نوٹیفکیشن کے مطابق نگرانی کرنے والے اسسٹنٹ /ڈپٹی کلکٹراس بات کو یقینی بنائیں گی کہ حقیقی مسافروں کو ایس آراو598کی آڑمیں ممنوعہ اشیاءپر مشتمل سامان کی صورت میں ہراساں نہیں کیاجارہا اورانہیں سہولیات فراہم کی جائیں۔علاوہ ازیں ڈیوٹی پر موجوداسسٹنٹ/ڈپٹی کلکٹراس بات کو بھی یقینی بنائیں گے کہ مسافروں کے سامان میں ممنوعہ اشیاءکی تجارتی مقدارمیں موجودنہیں ہیں جس سے کھپیوں کے رحجان کی حوصلہ شکنی ہوگی اس طرح حقیقی مسافروں کی سہولت کو یقینی بنایاجائے۔جبکہ کلکٹرروزانہ کی بنیادپر اچانک کسی بھی وقت ایئرپورٹ کادورہ کریں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجاسکے کہ ایئرپورٹ تعینات افسران ملنے والے ہدایات پر سختی سے عمل کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button