Eham Khabar

کوئلہ کی درآمدی قیمت 83ڈالر فی میٹرک ٹن کردی گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزویلیوایشن کوئٹہ نے ویلیوایشن ایڈوائس کے ذریعے خیبرپختونخواہ اوراوربلوچستان کے راستہ پاکستان میں درآمدکئے جانے والے معدنی کوئلہ کی درآمدی قیمت 83ڈالر فی میٹرک ٹن مقررکردی ہے۔تفصیلات کے مطابق کسٹم ویلیو کا تعین ڈائریکٹر کسٹم ویلیوایشن کراچی کی جانب سے جاری کردہ ویلیوایشن ایڈوائس کے تحت کیا گیا۔ تاہم بین الاقوامی منڈی میں توانائی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باعث کوئلے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اس معاملے پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا اورتوانائی کی منڈی میں حالیہ اضافے اور بین الاقوامی سطح پر کوئلے کی درآ مدی قیمتوں میں  اضافے کیاگیاہے۔ مقامی اور بین الاقوامی منڈیوں پر غور کرنے کے بعد سی اینڈایف درآمدی قیمت 140ڈالر فی میٹرک ٹن طے کی گئی ہے ۔ درآمدی قیمت کا تعین کسٹمز ایکٹ 1969 کے سیکشن 25 کے تحت صوبہ بلوچستان میں واقع کلکٹریٹس کے ذریعے کیا جائے گا۔درآمدکیاجانے والی معدنی کوئلہ پاکستان میں سیمنٹ اوراسٹیل سمیت کئی صنعتوں کے لئے ایک اہم خام مال ہے۔ مزید برآںیہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ ویلیو ایشن ایڈوائس تین ماہ کے لیے جاری کی گئی تھی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button