Eham KhabarExclusive Reports

ڈالر تنازعہ ،ڈی ایچ ایل نے اپنے آپریشن محدود کرنے کا اعلان کردیا ،برآمدات متاثرہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی ایچ ایل کویئرکمپنی پاکستان نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈالر باہر لے جانے پر پابندی کے باعث آپریشن محدود کرنے کا اعلان کیا ہے۔ڈالر نہ ملنے کی وجہ سے آپریشن چلانا ناممکن ہوگیا ہے ،تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں امپورٹ مصنوعات اور 70 کلو گرام تک کے کنسائمنٹس لے جانے بند کیا جارہا ہے جبکہ حالیہ مہینوں میں ریگولیٹری اتھارٹیز نے پابندیاں عائد کی ہیں۔ڈی ایچ ایل پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات واپس نہ جانے سے ادائیگیوں کا مسئلہ ہوگیا ہے۔ڈی ایچ ایل ذرائع کے مطابق ڈالر کی ادائیگی بیرون ملک منتقل نہ ہونے سے ڈی ایچ ایل ایکسپریس کے لئے مکمل پروڈکٹ کی فراہمی جاری رکھنا ناممکن ہے۔ ڈی ایل ایچ پاکستان 15 مارچ 2023 سے امپورٹ ایکسپریس پروڈکٹ کو معطل کررہے ہیں ۔تمام صارفین کے لئے آوٹ بانڈ ترسیل کو زیادہ سے زیادہ 70 کلو گرام فی کھیپ تک محدود کررہے ہیں ۔حکام ہمیں پاکستان میں خدمات کے مکمل سوٹ کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے زیر التواءترسیلات کی اجازت دیں۔تاجربرادری کاکہناہے کہ ڈی ایچ ایل سروس بند ہونے سے درآمدوبرآمدکنندگان کو بہت نقصان ہوگا۔برآمدکنندگان کاکہناہے کہ کئی بار امریکا۔کینڈا میں سیمپیل فوری بھجوانے ہوتے ہیں جس کے لئے ڈی ایچ ایل کوریئرسروس کا استعمال کیاجاتاہے،پہلے ہی برآمدات متاثر ہورہی ہے اگر ڈی ایچ ایل سروس بھی روک گئی تو آنے والے دنوں میں شیپمنٹ متاثر ہوں گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button