Afghan Transit Trade

ٹرانزٹ ٹریڈ سے متعلق پبلک نوٹس پرعمل درآمدکروانے کی درخواست

 کراچی(اسٹا ف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈنے ایف بی آرسے ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے پبلک نوٹس پرعمل درآمدکروانے کی درخواست کی ہے تاکہ افغانستان کے کنسائمنٹس کی نقل وحمل شروع ہوسکے۔اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ کا کہناہے کہ 2فروری 2020کوپبلک نوٹس03/2020پرعمل درآمدروک دیاگیاتھاجبکہ ایس آراو413(I)2012کے تحت ٹرانزٹ ٹریڈکے کنسائمنٹس کی نقل وحرکت ٹریکنگ کے زریعے نگرانی سے مشروط ہے اس لئے ضروری ہے کہ چمن اورطورخم کے ذریعے افغانستان سے آنے والے کنسائمنٹس اورکراچی بندرگاہ اورلاہورلاہورمیںواہگہ کے ذریعے انڈیاجانے والے افغانستان کے کنسائمنٹس کے لئے ٹریکنگ کی جائے۔ڈائریکٹوریٹ نے ایف بی آرسے درخواست کی ہے کہ ٹرانزٹ ٹریڈکے کنسائمنٹس کی نقل وحرکت کے لئے پبلک نوٹس کی منظوری ضروری ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ کامزید کہناہے کہ ٹی پی ایل ٹریکنگ کمپنی نے بتایاہے کہ کنٹینرائزکارگوکے لئے ٹریکنگ ڈیوائس کنٹینراورگاڑی پر لگائے گا جبکہ کھلے ہوئے کنسائمنٹس کی صورت میں ڈیوائس گاڑی اورکارگوکوڈکنے والے سامان پر لگایاجائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button