Eham Khabar

تابش توفیق کی جانب سے پی ٹی آئی شہداءفنڈ میں 5 لاکھ کا عطیہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈووکیٹ ریان ضیاءکے قریبی ساتھی، مشہور بزنس مین اوورسیز پاکستانی تابش توفیق نے 5 لاکھ روپے پاکستان تحریک انصاف کے شہداءکے فنڈز میں جمع کرادیئے۔ دانش توفیق کے مطابق یہ رقم پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد لانگ مارچ کے موقع پر جو کارکنان شہید ہوئے تھے، ان کے لواحقین کو دیئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ ماہ امپورٹڈ حکومت نامنظور کے لوگو کے ساتھ اسلام آباد میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا تھا اور اس میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فائرنگ سے کئی کارکنان شہید اور زخمی ہوئے تھے۔ تابش توفیق کے مطابق حکومت کا یہ عمل قابل مذمت ہے اور ہم اس کی جوڈیشنل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button