Port & Shipping

ڈرائی پورٹس پرکنسائمنٹس کی نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے بھاری تعدادمیں ممنوع اشیاءدرآمدکی جاتی ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ایک ایسی ریاست بن چکاہے کہاں کچھ بھی (اسلحہ،منشیات ،بینڈآئٹم)اورکہیں سے بھی درآمدکیاجاسکتاہے کیونکہ محکمہ کسٹمزدرآمدی کنسائمنٹس کی نگرانی کرنے سے قاصرہے۔ذرائع کے مطابق ملک بھر کی خشک گودیوں (ڈرائی پورٹس)پرکنسائمنٹس کے نام پرکچھ بھی اورکہیں سے بھی درآمدکیاجارہاہے، ڈرائی پورٹس پر درآمدی کنسائمنٹس کی نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے بھاری تعدادمیں ممنوع اشیاءدرآمدکروائی جاتی ہے اورپھروہ کنسائمنٹس یاتوڈرائی پورٹ پر رشوت کے عوض کلیئرہوجاتے ہیں یا پھرراستے میں کنٹینرزسے ممنوع اشیاءنکال لی جاتی ہیںاور اکثریہ بھی دیکھاگیاہے کہ پوراکاپوراکنسائمنٹ چھین لیاجاتاہے جس میں آج تک کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ان تمام حادثات کے باوجودمحکمہ کسٹمزنے اب تک کوئی خاطرخواہ اقدامات نہیں اٹھائے تاکہ ان کارروائیوں کوروکاجاسکے۔ذرائع نے بتایاکہ ایک اندازہ کے مطابق روزآنہ سیکڑوں کی تعدادمیں درآمدی کنسائمنٹس کے کنٹینرزڈرائی پورٹس پر روانہ ہوتے ہیںمگرمحکمہ کسٹمزاب تک ان کی نگرانی کرانے سے قاصرہے اورنہ ہی ان کنٹینرزکی پورٹ پر اسکینگ کی جاتی ہے جس سے کنٹینرزمیںموجوداشیاءکا ڈرائی پورٹ پر اسکینگ کے بعد موازنہ کیاجاسکے اوراس غلط کام کو روکاجاسکے۔اس ضمن میں کسٹمزکے اعلیٰ افسران سے پوچھاگیاتوانہوں نے یہ اس امرکی تصدیق کی ہے کہ ڈرائی پورٹس پر جانے والے کنسائمنٹس کی نہ تونگرانی کی جاتی ہے اورنہ ہی ان کنسائمنٹس کو پورٹ پراسکین کیاجاتاہے۔محکمہ کسٹمزنے ان خدشات کو بھی ردنہیںکیاکہ ڈرائی پورٹس کی آڑمیں ممنوع اشیاءبھی پاکستان میں لائی جارہی ہیںتاہم ایف بی آرویبوک میں تبدیلی کررہی ہے جس کے بعد ڈرائی پورٹس کے کنسائمنٹس کی بھی نگرانی کی جاسکے گی مگرکب تک ہوگی اوراس میں کتناوقت لگے اس کا ابھی کچھ نہیںکہاجاسکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button