Anti-SmugglingBreaking NewsEham KhabarUncategorized

انفورسمنٹ کراچی کا اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن ،27کروڑمالیت کا ڈیزل اوردیگراشیاءضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ انفورسمنٹ کراچی کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن کرتے ہوئے مختلف کارروائیوں کے دوران 27کروڑسے زائد مالیت کا ایرانی ڈیزل اوردیگر اسمگل اشیاءضبط کرکے قانونی کارروائی کاآغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرانفورسمنٹ عامرتھیم کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں کہ ملک بھرمیں ڈیزل کی اسمگلنگ کی کارروائیاںکی جارہی ہیں جس پر کلکٹرانفورسمنٹ عامرتھیم کی ہدایات پر ایڈیشنل کلکٹرانفورسمنٹ امجدراجپرکی سربراہی میں دیگر افسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے کراچی کے مختلف علاقوںکی نگرانی شروع کی اورگذشتہ 48گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیاں کی گئیں جس میں 27کروڑ20لاکھ مالیت کا ایک لاکھ 25ہزارلیٹرایرانی ڈیزل جبکہ انڈین گٹکے ،کپڑا،چھالیہ اورچالیٹ ضبط کی گئیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button