Anti-Smuggling

انفورسمنٹ کراچی ،کچرے کے ٹرک کے ذریعے انڈین گٹکے،مسافر بس سے ایرانی تیل کی اسمگلنگ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ انفورسمنٹ کراچی کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے مختلف کارروائیوں کی گئیں جس میں بلوچستان سے کراچی آنے والی ایک مسافربس سے اسمگل اشیاءاورکراچی میں ایک کچرے کے ٹرک سے انڈین گٹکابرآمدکرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کلکٹرانفورسمنٹ کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن کی ہدایات جاری کی گئیں جس پر ایڈیشنل کلکٹرعلی رضاترانی کی جانب سے کلکٹرکی ہدایات پر عمل درآمدکرتے ہوئے مختلف کارروائیاں کی گئیں جس میں کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کی گئیں۔ذرائع نے بتایاکہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی چھاپہ مارٹیم نے ایڈیشنل کلکٹرعلی رضاترانی کی سربراہی میں آرسی ڈی ہائی وے موچکہ چیک پوسٹ پر تعینات عملے نے دوران چیکنگ بلوچستان سے کراچی پہنچنے والی مسافر بس کو روک کرا س کی جانچ پڑتال کی تواس میں خصوصی طور پر خفیہ خانے بھی بنائے گئے تھے جس سے کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل اشیاءمیں شامل آئی فونز،اسمارٹ فونز،ٹیبلیٹس،سلائی مشینیں،ایرانی کوکنگ آئل، غیر ملکی سگریٹس، غیر ملکی مردانہ وزنانہ کپڑکے سمیت متفرق اشیاءبرآمدہوئیں۔علاوہ ازیں ایک اورکارروائی کے دوران ناظم آباد کراچی کے علاقہ سے گزرنے والے مزدا ٹرک جو کہ کچرا لدا ہوا تھا روک کر کچرے کے نیچے خفیہ طریقہ سے چھپائے گئےساڑھے چار کروڑ روپے مالیت کے اسمگلڈ شدہ انڈین گٹکے کے بورے برآمد کرکے مزدا ٹرک سمیت ضبط کیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ دونوں کارروائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے کاراوائی عمل میں لاکر مزید تفتیش جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button