Breaking NewsEham Khabar

سیلز ٹیکس کی نئی شرح کے نفاذکے لئے ایف بی آرکی وضاحت

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گذشتہ روز کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے تناسب میں اضافے کے لیے سیلز ٹیکس کی معیاری شرح کو بڑھا کر 18 فیصد کر دیا گیا ہے۔ایف بی آرنے سرکلرنمبر01 مورخہ 28 فروری 2023 کے ذریعے منی بجٹ کے ذریعے لائی گئی بڑی تبدیلیوں کی وضاحت کی۔ایف بی آر کے مطابق، مالی فرق کو کم کرنے اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے تناسب کو بڑھانے کے لیے سیلز ٹیکس کی معیاری شرح 17 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کر دی گئی ہے۔سیلز ٹیکس کو بڑھانے کے اختیار کے حوالے سے ابہام کو دور کرنے کے لیے، ایف بی آر نے مزید کہا: سیلز ٹیکس ایکٹ، 1990 کے سیکشن 3(2)(b) کی شق کے مطابق وفاقی حکومت کو ٹیکس کی شرح میں اضافہ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ ایکٹ کے سیکشن 3 کی ذیلی دفعہ (2) کی شق (a) میں تبدیلی کے اندراج کے ذریعے تیسرے شیڈول کے دائرہ کار میں آنے والے سامان پر سیلز ٹیکس کی نئی شرح لاگوہوگی،سرکلر کے مطابق، آٹھویں شیڈول میں، ٹیبل 1 کے سیریل. نمبر 47 اور 56 کو سیلز ٹیکس کی معیاری شرح میں اضافے کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔اسی طرح، امپورٹڈ موبائل فونز (CBU) جن کی قیمت US$200 اور اس سے زیادہ ہے ان پر نویں شیڈول کے ٹیبل-2 کے تحت 17 فیصد کی شرح سے سیلز ٹیکس عائد کیا جاتا ہے۔جبکہ$201 سے $500 کی قیمت والے موبائل فون پر سیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد اور$501 اور اس سے زیادہ کی قیمت والے موبائل فون پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد لاگو ہوگی۔ مقامی طور پر تیار کردہ موبائل فونز اور 200 امریکی ڈالر سے کم قیمت کے درآمدی موبائل فونز پر سیلز ٹیکس کے نظام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button