Revenue Collection

ایف بی آر : 10 ماہ میں ہدف سے 239 ارب سے زائد کی وصولی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال (جولائی تا اپریل 2021-22) کے پہلے دس مہینوں کے دوران 4,858 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا، جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران کی گئی 3,778 ارب روپے کی وصولی کے مقابلے میں 28.6 فیصد زیادہ ہے۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز ایف بی آر کی طرف سے شیئر کیے گئے دفعات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا اپریل (2021-22) کے دوران وصولی بھی مقرر کیے گئے ہدف یعنی 239 ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔ قبل ازیں اپریل 2022 کیلئے ٹیکس محصولات کا حصول 480 ارب روپے رہا جو گزشتہ برس اسی مہینے میں حاصل کیے گئے ٹیکس 384 ارب روپے کے مقابلے میں 24 اعشاریہ 9 فیصد زائد ہے۔ دوسری جانب جولائی سے اپریل 21-2020 کے 3 ہزار 981 ارب روپے کے مقابلے میں مجموعی ٹیکس وصولی 5 ہزار 122 ارب روپے تک جا پہنچی ہے جو رواں مالی سال کے دوران 28 اعشاریہ 7 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔ اسی طرح اپریل 2022 کے دوران ادا کیے گئے ریفنڈز کی رقم 34.6 ارب روپے رہی جبکہ اپریل 2021 میں ادا کیے گئے ٹیکس ریفنڈز 19.6 ارب روپے تھے، جس میں 76.2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح جولائی تا اپریل (2021-2022) کے دوران 264 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز ادا کیے گئے ہیں جو کہ گزشتہ سال ادا کیے گئے 203 ارب روپے کے مقابلے میں 30.1 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں۔موجودہ حکومت اربوں روپے کا مزید ٹیکس اکٹھا کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ حکومت عام آدمی کو مختلف ضروری اشیاءپر ٹیکس میں بڑے پیمانے پر ریلیف دے رہی ہے۔ اس کے باوجود ٹیکس محصولات کا ریکارڈ حصول خوش آئند ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button