FBR Transfer & Postings

محکمہ کسٹمزکے سینئر افسران کے تبادلے وتقرریاں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآ ف ریونیونے محکمہ کسٹمزسے تعلق رکھنے والے گریڈ20اور21کے افسران کے تبادلوں وتقرریوں کا نوٹیفکشن جاری کردیاہے۔ایف بی آرکے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ21کی مس ثریااحمدبٹ کو چیف کلکٹراپریزمنٹ اینڈفیسی ٹیلیشن کراچی کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹرجنرل آئی اوسی او جبکہ ڈاکٹرسیف الدین جونیجوکو چیف کلکٹرانفوسمنٹ کے ساتھ چیف کلکٹربلوچستان کوئٹہ اضافی چارج دیاگیاہے ،احمدرضاخان کو ڈائریکٹرجنرل ٹرانزٹ ٹریڈ کے عہدے پرتعینات کیاگیاہے جبکہ گریڈ20کی مس ثمینہ رضابخاری کو کلکٹرایم سی سی اسلام آبادکے ساتھ چیف کلکٹرنارتھ کا اضافی ذمہ داریاں دی گئی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button