Eham Khabar

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ریونیو کارکردگی پر اجلاس

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گذشتہ دنوں ایف بی آر کی ریونیو کارکردگی کے حوالے سے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو طارق محمود پاشا، چیئرمین ایف بی آر، بورڈ کے ممبران اور وزارت خزانہ کے اعلی افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیر خزانہ نے اہداف کے حصول میں ایف بی آر ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے ایف بی آر کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ ایف بی آر ٹیم ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرنے میں اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔قبل ازیںچیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے وزیر خزانہ کا ایف بی آر میں خیرمقدم کیا اور نومبر و دسمبر 2022 کے مہینوں کے ریونیو اہداف اور ایف بی آر کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے وزیر خزانہ کو آگاہ کیا کہ ایف بی آر نے نومبر تک اہداف سے زیادہ محصولات اکٹھا کئے ہیں اور امید ظاہر کی کہ مالی سال 23-2022 کے بقیہ مہینوں کے اہداف بھی کامیابی سے حاصل کر لئے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button