Exclusive Reports

ایف ٹی اوکا فیصلہ، ملت ٹریکٹرکوسیلز ٹیکس کی مدمیں وصول کی گئی رقوم کسانوں کو واپس کرنے کے احکامات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی ٹیکس محتسب نے ملت ٹریکٹرکی جانب سے سیلز ٹیکس کی سہولت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے کسانوںسے ٹریکٹرکی فروخت کے دوران ہونے والی سیلز ٹیکس کی غیرقانونی وصولی کو فوری طورپر واپس کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے ایک عبیداللہ نامی کسان نے ملت ٹریکٹر کے خلاف وفاقی ٹیکس محتسب کو ایک شکایت کی کہ ملت ٹریکٹرنے  ٹریکٹرکی فروخت کے دوران سے اس سے سیلز ٹیکس کی مدمیں 93500روپے کی رقم وصول کی جبکہ حکومت کی جانب سے ٹریکٹرکی فروخت پر سیلزٹیکس معاف کردیاگیاتھا۔ذرائع نے بتایاکہ ملت ٹریکٹرلمیٹڈنے مجموعی طورپر 20ہزارکسانوں سے 1ارب87کروڑکی رقم سیلزٹیکس کی مدمیں وصول کی جو کہ قومی خزانے میں جمع نہیں کروائی گئی۔ذرائع کے مطابق عبیداللہ نامی کسان ملت ٹریکٹرسے 3جون 2022کو بکنگ آرڈرنمبر738103کے تحت ایک ٹریکٹربک کروایاجس کی مالیت 25لاکھ30ہزارروپے تھی اوراس رقم میں 93500روپے سیلز ٹیکس کے شامل کئے گئے تھے لیکن حکومت پاکستان کی جانب سے یکم جولائی 2022سے ٹریکٹرکی فروخت پرسیلز ٹیکس کو ختم کردیاگیاتھااوراس دوران بک کئے جانے والے مذکورہ ٹریکٹرکی عبیداللہ نامی کسان ڈیلیوری نہیں کی گئی تھی۔ذرائع نے بتایاکہ ملت ٹریکٹرکی جانب سے سیلز ٹیکس کی رقم نہ تو اپنے گوشواروں میں ظاہرکی اورنہ ہی سیلز ٹیکس کی رقم قومی خزانہ میںجمع کروائی گئی جبکہ کسانوں کو دی جانے والی انوائسوں میںبھی سیلزٹیکس کی رقم کو چھپایاگیاہے۔وفاقی ٹیکس محتسب کی جانب سے 20دسمبر2022کوجاری ہونے والے فیصلے میں کہاگیاہے کہ ملت ٹریکٹرنے کسانوں کے ساتھ فراڈکرکے سیلزٹیکس کی رقوم وصولی کی ہیں ۔اس سلسلے چیف کمشنرلارج ٹیکس پیئریونٹ لاہور(ایل ٹی او)نے حکم جاری کیاہے کہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی ٹیکس سہولت کا فائدہ کسانوں تک پہنچایاجائے اورٹریکٹرکی فروخت پر وصول کئے جانے والی رقوم کو ملت ٹریکٹرسے وصول کرکے فوری طورپر کسانوں کو واپس کی جائے ۔ذرائع نے بتایاکہ ملت ٹریکٹرلمیٹڈنے 20ہزارکسانو ں کو ٹریکٹرکی فروخت پرسیلزٹیکس کی مدمیں 93500روپے فی ٹریکٹروصول کئے ہیں جو کہ ایک ارب87کروڑروپے کی رقم بنتی ہے ،ملت ٹریکٹرنے مزکورہ رقم نہ تواپنے گوشواروں میں ظاہرکی اورنہ ہی قومی خزانے میں جمع کروائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button