Eham Khabar

بانڈڈ ویئرہاﺅس سے غیرقاونی طورپر سامان کی کلیئرنس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے بانڈڈویئرہاﺅس سے لاکھوں روپے مالیت کی الیکٹرولیٹک ٹن پلیٹ کی غیرقانونی کلیئرنس کی نشاندہی کرتے ہوئے میسرزالائیڈگھی انڈسٹریزکے مالک محمدایازخان،میسرزرائل اسٹیل کے مطابق مرزامحمدعباس ،کلیئرنگ ایجنٹ میسرز ترشمیر امپورٹس کے مالک محمدانوراوربانڈڈویئرہاﺅس میسرزفاطمہ کے مالک مقصودعالم کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم کلکٹریٹ کو اطلاع ملی کہ فاطمہ بانڈڈویئرہاﺅس کے غیرقانونی طورپر سامان غائب کیاگیاہے جس پر کلکٹریٹ نے اطلاعات کی تصدیق ہونے کے بعد کسٹمزافسران پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جس نے مذکورہ بانڈڈویئرہاﺅس کو دورہ کرکے وہاں پر رکھے گئے کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہوکہ میسرزالائیڈگھی انڈسٹریز،میسرزرائل اسٹیل ،کلیئرنگ ایجنٹ میسرز ترشمیر امپورٹس اوربانڈڈویئرہاﺅس میسرزفاطمہ کے مالک مقصودعالم کی ملی بھگت سے بانڈڈویئرہاﺅس سے سامان کی غیرقانونی کلیئرنس کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق میسرزرائل اسٹیل کی جانب سے 2019میں کول رولڈاسٹیل شیٹ ان کوائل سیکنڈری کوالٹی کاایک کنسائمنٹ درآمدکیاگیاجس کا وزن 79854کلوگرام تھابعد ازاں رائل اسٹیل نے کلیئرنگ ایجنٹ اوربانڈڈویئرہاﺅس کے مالک کی ملی بھگت سے بانڈڈویئرہاﺅس میں رکھے ہوئے کنسائمنٹ میں سے 28500کلوگرام اور12700کلوگرام کول رولڈاسٹیل شیٹ ان کوائل سیکنڈری کوالٹی ایکس بانڈجی ڈی کے ذریعے کلیئرکروایاگیا تاہم کسٹمزحکام کی تحیققات کے دوران اس امرکی تصدیق ہوئی کہ رائل اسٹیل کی جانب ایکس بانڈجی ڈی کے ذریعے کول رولڈاسٹیل شیٹ ان کوائل سیکنڈری کوالٹی کی بجائے الیکٹرولیٹک ٹن پلیٹ کی کلیئرنس کروائی گئی۔درآمدکنندہ نے کنسائمنٹ کی کلیئرنس کے لئے غلط پی سی ٹی کا استعمال کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔اسی طرح میسرزالائیڈگھی انڈسٹریزنے الیکٹرولیٹک ٹن پلیٹ کا48ہزارکلوگرام وزنی ایک کنسائمنٹ درآمدکیاگیا جس کوکلیئرنس کے بعد زیرتبصرہ بانڈڈویئرہاﺅس میں ان ٹوبانڈجی ڈی کے تحت رکھاگیا۔محکمہ کسٹمزکی جانب سے اسٹاک ریکارڈکی جانچ پڑتال کی گئی توانکشاف ہواکہ درآمدکنندہ نے غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے غیرقانونی کلیئرنس کی اورقومی خزانے کو نقصان پہنچایاگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button