Revenue Collection

ٹیکس ریلیف کے باوجود ایف بی آر کے ٹیکس محاصل میں اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے بڑے ٹیکس ریلیف کے باوجود رواں مالی سال جولائی کے دوران حاصل شدہ محاصل میں 28.4 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیونے رواں مالی سال 2022-2021 کے دوران جولائی 2021 سے مئی 2022 تک کے عرصے میں حاصل کردہ محصولات کی ابتدائی تفصیلات جاری کردی ہیں.اعداد وشمارکے مطابق رواں مالی سال کے دوران ایف بی آرنے 5349 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے ہیں، یہ اضافہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران اکٹھے ہونے والے محصولات سے 28 اعشاریہ 4 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں حاصل شدہ محصولات 4164 ارب روپے تھے۔ رواں مالی سال مئی کے مہینے میں 490 ارب روپے کے محصولات اکٹھے ہوئے ہیں، جوکہ گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں 26.8 فیصد زیادہ ہیں۔ گزشتہ مئی میں387 ارب روپے جمع ہوئے تھے۔اعداد وشمارکے مطابق مجموعی قومی محاصل میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، یہ جولائی 2020 تا مئی 2021 تک 4389 ارب روپے تھے۔ موجودہ مالی سال کے جولائی 2021 تا مئی 2022 تک حاصل شدہ مجموعی قومی محاصل 5644ارب روپے تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button