Anti-Smuggling

محکمہ کسٹمزاورپاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی مشترکہ کارروائی ،45کروڑمالیت کی منشیات ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پریونٹیوکلکٹریٹ کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن اورپاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے مشترکہ کارروائی کے دوران 45کروڑمالیت کی منشیات ضبط کرکے اسمگلروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔اس سلسلے میں محکمہ کسٹمزاورمیری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی جس میں پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے کمانڈرسلمان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ اسمگلروں کے خلاف مشترکہ کارروائی محکمہ کسٹمزکی جانب سے فراہم کردہ اطلاع کی گئی محکمہ کسٹمزنے اطلاع دی کہ سمندری راستہ بھاری مقدارمیں منشیات کی اسمگلنگ کی جارہی ہے جس پر پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اورمحکمہ کسٹمزنے گہرے سمندرمیں ایک بوٹ کے ذریعے کی جانے والی منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کوناکام بنایا۔انہوںنے مزیدبتایاکہ اس کارروائی میں سات اسمگلروں کو گرفتاربھی کیاگیاہے جن کے خلاف کسٹمزایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹرپریونٹیوہنوک بلوچ نے بتایاکہ ہمیں اطلاع ملی کہ ایران سے بھاری مقدارمیں منشیات کی اسمگلنگ کی جارہی ہے جس پر محکمہ کسٹمزنے فوری طورپر پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ساتھ رابطہ کرکے منشیات کی روک تھام کے لئے اقدام اٹھائے اوربروقت کارروائی کے نتیجہ میںبھاری مقدارمیں کی جانے والی منشیات کی اسمگلنگ کوناکام بنایاگیا۔انہوں نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزنے گرفتارکئے جانے والے ملزمان کا نادراسے ریکارڈبھی حاصل کرلیاہے جس سے اس امرکی تصدیق ہوگئی ہے کہ گرفتارکئے جانے والے ملزمان کا تعلق پاکستان سے نہیں ہے بلکہ یہ ملزمان غیرملکی ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button