کراچی ایئرپورٹ سے موبائل فونزکی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کسٹمز کلکٹریٹ ایئرپورٹ کراچی نے موبائل فونز اوردیگراشیاءکی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے انٹرنیشنل آرایول لاو¿نج پر تعینات کسٹمز کے عملے نے فلائی دبئی کی پروازکے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچنے والے محمد دانیال نامی مسافر جو کہ انٹرنیشنل آرایﺅل ہال سے گرین چینل کے راستہ باہرجارہاتھا اس کو گرین چینل پر موجود کسٹم افسر نے شک کی بنیاد پر روک کر اس کے ہمراہ سامان کے بارے میں استفسار کیا کہ اس کے سامان میں کوئی ممنوعہ اشیاءیا قابل ادائیگی ڈیوٹی اشیاءموجود ہیں تو مسافر نے اس بارے میں انکار کیا جواب سے غیر مطمئن ہونے پر مسافر کو اپنا سامان ایگزامینیشن کاونٹر پر لے جانے کا کہا تو مسافر نے اپنا سامان چھوڑ کر آرایﺅل ہال سے بھاگ کر باہر جانے کی کوشش کی جس پر موقع پر موجود کسٹمز اسٹاف نے مسافر کو باہر جانے سے روکا اور مسافر کے سامان کو ایگزامنیشن کاونٹر پر منتقل کیا اور مسافر کی سرچ روم لے جاکر جامہ تلاشی لی جس کے نتیجہ میں مسافر کے سامان اور جسم سے29 آئی فونز 14اور 15 برآمد ہوئے سامان میں دوایچ پی لیپ ٹاپس ،چاکلیٹ ،لیڈیز کپڑا اور کاسمیٹکس کا سامان برآمدہوا جس کی کل مالیت75 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ مسافر کےخلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے باضابطہ گرفتار کر لیا گیا ہے اور مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کرکے ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل کلکٹر محمد فیصل خان نے اس کامیابی پر افسران اور عملے کی کوششوں کو سراہا اور اسی طرح ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کی سرکوبی کرتے رہنے کی ہدایات دیں۔