Eham Khabar

کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کسٹمزایجنٹس الائنس کے امیداواربلامقابلہ کامیاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کسٹمزایجنٹس ایسویسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2022-23میں کسٹمزایجنٹس الائنس کے نامزدامیدواروں میںامیدواربلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے 2022-23میں کسٹمزایجنٹس الائنس کی جانب سے نامزدامیدواروں میں شامل صدرندیم کامل ،سنیئرنائب صدرگلزارشاہ ،جنرل سیکریٹری زاہدبشیر،جوائنٹ سیکریٹری جنیدمحمود،انفارمیشن سیکریٹری مرزامحمدشارخ،فنانس سیکریٹری محمدمناف جھنگڑا ،نائب صدرواخترعلی شیروانی،حسن شیخ وہرہ،رانازاہدفاروق،شیخ مدثررفیق منگو، زاہدشریف،زاہدتنویر، ممبرمینیجنگ کمیٹی کے پرعہدوں پرنامزد عابدحسین چوہدری،ارشہدجمال،دانش ریاض، فرازاحمدتنولی،حسن شمس ڈار،اصلاح علی انصاری،ملک محمدشبیر،محمدعبدالمتین،محمدبلال احمد،محمدمنشائ،محمدمنصوربھگوانی،محمدمبشر،محمدرضوان میر،نورعلی،رحیل گوہر،راناتنویرحسین،سیدفیصل کامران کمال،طارق محمود ملک، بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔اس سلسلے میں کسٹمزایجنٹس الائنس کے بانی حاجی آصف سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے 2022-23میں بلامقابلہ کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ تمام کسٹمزایجنٹس برادری کو کسٹمزایجنٹس الائنس کے منتخب کردہ امیداوارں پر اعتمادہے اوروہ کسٹمزایجنٹس کے مسائل کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button