Exclusive Reports

میسرزاے اے اے پیکیجزکی ای پی زیڈسے کمپیوٹرکے پارٹس چوری کرنے کی کوشش

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی نے سامان کی غیرقانونی منتقلی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے میسرزاے اے اے پیکیجزکے ڈائریکٹرمحمدفیاض حنیف ،ایکسپورٹ منیجرمحمدفہدکے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق ای پی زید اتھارٹی کی جانب سے میسرزاے اے اے پیکیجزکی گاڑی کوروک کراس کی جانچ پڑتال کی توگاڑی میں موجود55کارٹن میں 800کلوگرام وزنی کمپیوٹرکنونیشنل پلیٹس برآمدہوئیں جنھیں ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی کے بغیرای پی زیڈسے باہرمنتقل کیاجارہاتھا۔ذرائع نے بتایاکہ ڈرائیورسے تفتیش کی گئی تواس نے اپنے بیان میں بتایاکہ غیرقانونی طورپر ای پی زیڈسے باہر منتقل کیاجانے والاسامان ایک ہی یونٹ یعنی میسرزاے اے اے پیکجیزسے لوڈکیاگیاتھا جیسے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون، کراچی سے قانونی دستاویزات اور ڈیوٹی اور ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر نکالاجارہاتھا۔تحقیقات سے ا س امرکا انکشاف ہواہے کہ ماضی قریب میں مذکورہ یونٹ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون، کراچی میں واحد واحد یونٹ ہے جس نے کمپیوٹر پلیٹس (سی ٹی سی پی) درآمدکیں اور اس سے قبل یونٹ نے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کراچی میں ڈیوٹی فری اسکیم کے تحت سامان درآمد کیا تھا اور “ریجکٹیڈ شدہ پلاسٹک رولز” کومس ڈیکلریشن کے ذریعے کلیئرکرنے کی کوشش کی تھی جس پر کلکٹریٹ کی جانب سے مذکورہ کمپنی کے خلاف مقدمہ بھی درج کیاگیاتھااوراب ملزمان نے ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی کے بغیرغیرقانونی سامان اسمگل کرنے کی کوشش کی ۔ذرائع کاکہناہے کہ مذکورہ یونٹ، ایکسپورٹ پروسیسنگ زون، کراچی کے سرمایہ کار/ملزمان افراد وفاقی حکومت کی طرف سے دی گئی رعایتوں کا غلط استعمال کرنے کے عادی ہیں۔واضح رہے کہ مذکورہ یونٹ جان بوجھ کر کسٹمز ایکٹ 1969 کی دفعات اور اس سے منسلک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button