Eham Khabar

استعمال شدہ کمپیوٹرکی ویلیوایشن رولنگ میں کم کروانے کے لئے مافیاسرگرم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)استعمال شدہ کمپیوٹرکی درآمدی ویلیوایشن رولنگ کے کم کروانے کے لئے مافیاسرگرم ہوگیاہے جس کے لئے اس مافیانے 75لاکھ روپے مالیت کی رقم جمع کرلی ہے تاکہ استعمال شدہ کمپیوٹرکی درآمدی ویلیوایشن رولنگ کو کم کروانے کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزوایلیوایشن کو مذکورہ رقم کی ادائیگی کی جاسکے۔ذرائع نے بتایاکہ رقم کی ادائیگی سابق کسٹمزآفیسرکے بھائی کے پاس جمع ہورہی ہے جو ویلیوایشن ڈیپارٹمنٹ کو 75لاکھ کی رقم کی ادائیگی کرکے ویلیوایشن رولنگ میں کمی کرواسکیں گا۔ڈائریکیوریٹ آف کسٹمزویلیوایشن کی جانب سے مارچ 2021میں استعمال شدہ کمپیوٹرکی درآمدی ویلیوایشن رولنگ 1519کااجراءکیاگیاتھااب ڈیڑھ سال سے زائد عرصے کے بعد وایلیوایشن رولنگ میں ردبدل کیاجارہاہے لیکن استعمال شدہ کمپیوٹردرآمدکرنے والے تاجروں کی جانب سے ویلیوایشن رولنگ میں کمی کروانے کا بیڑہ ایک وکیل اورسابق کسٹمزآفیسرکے بھائی نے اٹھالیاہے جو اس بات کا دعویٰ کررہے ہیں کہ وہ کسٹمزویلیوایشن ڈیپارٹمنٹ میں 75لاکھ روپے کی ادائیگی کرکے ویلیوایشن رولنگ کو اپنی مرضی کے مطابق کروالیں گے جس کے لئے مختلف تاجروں سے رقوم کی وصولی کافی حدتک مکمل ہوگئی ہے مافیاکی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیاجارہاہے کہ ویلیوایشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات افسران صرف بھروسہ والے شخص سے ہی رقوم کی وصولی کرتے ہیں اوروہ بھروسہ والاشخص سابق کسٹمزآفیسرکا بھائی ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزویلیوایشن کی جانب جنریشن ون سے لے کر جنریشن10تک کی الگ الگ ویلیوکا تعین کی جارہاہے جس سے قومی خزانے میں زیادہ سے زیادہ محصولات جمع ہوں گے لیکن مافیاکی جانب سے تمام قسم کے کمپیوٹرکی ایک ہی درآمدی ویلیوکا تعین کروانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ کم ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی کرکے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کروائی جاسکے ان تمام چیزوں کو درآمدکنندگان کو تومالی فائدہ پہنچ جاتاہے لیکن یہ مافیاکم داموں میں کمپیوٹرکی فروخت نہیں کرتے بلکہ ڈالرکی قدربڑھنے والے کی وجہ سامنے رکھتے ہوئے مہنگے داموں کمپیوٹرکی فروخت کررہے ہیں۔اس سلسلے میں ویلیوایشن ڈیپارٹمنٹ کا کہناہے کہ درآمدکنندگان اکثرایسے ہت کنڈے استعمال کرتے ہوئے افسران کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ ویلیوایشن رولنگ کا اجراءمیرٹ پر کیاجاتاہے اور اگرکوئی شخص پیسے جمع کررہاہے تویہ اس کاذاتی فیل ہے اس میں محکمہ کیاکرسکتاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button