Revenue Collection

اپریزمنٹ ایسٹ نے نومبرمیں48ارب روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ مالی سال 2020-21کے پانچوں ماہ نومبر2020 کے دوران 4 ارب 69کروڑ74لاکھ روپے اضافے کے ساتھ17 ارب84کروڑ44لاکھ روپے کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کونومبر2020کے دوران12ارب78کروڑ70لاکھ روپے کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیاگیاتھا۔ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے نومبر2020 میں مجموعی طورپر 48 ارب 24 کروڑ 16 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 17ارب 48 کروڑ 44لاکھ روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں24ارب 42کروڑ76لاکھ 90ہزارروپے، انکم ٹیکس کی مدمیں5ارب90کروڑ70لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 42 کروڑ 25لاکھ 30ہزارروپے وصول کئے۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے جولائی تانومبر2020کے دوران مجموعی طورپردو کھرب8 ارب 37 کروڑ 32 لاکھ80ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 73ارب 42 کروڑ 79 لاکھ20ہزار روپے،سیلزٹیکس کی مدمیںایک کھرب7ارب 16کروڑ90لاکھ50ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مدمیں26ارب7کروڑ32لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میںایک ارب70 کروڑ 31لاکھ روپے وصول کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button