Eham Khabar

اپریزمنٹ ایسٹ پر کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں مشکلات کا سامنا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ پر درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں تاخیرکرکے درآمدکنندگان کے لئے مشکلات پیداکی جارہی ہیں۔ذرائع کے مطابق اپریزنگ آفیسرملک نعیم کو کلکٹرکی جانب سے گروپ 2گروپ3گروپ4،ریکوری ،آڈٹ اورپی آروی کے شعبوں میں تعینات کردیاگیاہے جس کے باعث کسٹمزآفیسردرست اندازمیں اپنی ذمہ داریاں نبھانے سے قاصرہے تاہم کسٹمزآفیسرکے پاس چھ شعبوں کا چارج ہونے کی وجہ سے ان کے پاس موجودگروپوں میں آنے والی درآمدی کنسائمنٹس کی گڈزڈیکلریشن کی کلیئرنس میں تاخیرکا باعث بن رہی ہے اور اس کی سزادرآمدکنندگان کو ڈیمرج وڈیٹینشن کیشکل میں مل رہی ہے اوردرآمدکنندگان کو اضافی ادائیگیاں کرناپڑرہی ہیں جس سے کارروباری لاگت میں بے پناہ اضافہ ہورہاہے۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ آفیسرکی جانب سے کنسائمنٹس کی کلیئرنس میںتاخیرکے باعث کسٹمزآفیسرکے فولڈرمیں 60سے زائد گڈزڈیکلریشن روکی ہوئی ہیں ۔اس سلسلے میں متاثرہ درآمدکنندگان نے کلکٹرایسٹ سے درخواست کی ہے کہ مذکورہ آفیسرکو دیئے جانے والے اتنے شعبوں کا بوجھ ہٹاکرصرف ایک گروپ کی ذمہ داری دی جائے تاکہ کنسائمنٹس کی کلیئرنس کا عمل تیزہوسکے اوردرآمدکنندگان کی مشکلات میں کمی آئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button