Anti-Smuggling

افغان ٹرانزٹ ٹریڈکی آڑمیں اسمگل کیاجانے والی اشیاءضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوحیدرآبادکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈکے نام پر اسمگل کیاجانے والا ایک کروڑسے زائد مالیت کا سامان ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق پریونٹیوکلکٹریٹ حیدرآبادکو اطلاع ملی کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈکے نام پر کلیئرکیاجانے والے نیس کیفے کوفی ،ایرانی چوکلیٹس ،امریکن ویٹ بسکٹس ،خشک دودھ کی بڑی مقدارراولپنڈی اسمگل کی جارہی ہے جس پر اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی چھاپہ مارٹیم نے نیشنل ہائی وے پر ایک ٹرالرکو روک کراس کے دوستاویزات چیک کئے توانکشاف ہواکہ کراچی سے راولپنڈی منتقل کیاجانے والاکنسائمنٹ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے نام پر درآمدکیاگیاتوجوجعلسازی کرکے راولپنڈی اسمگل کیاجارہاتھاجس پر محکمہ کسٹمزنے کنٹینرضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ کنٹینرمیں ایک کروڑ30لاکھ مالیت کے ایرانی چوکلیٹس،بسکٹ، کافی اوردیگرمتفرق اشیاءموجودتھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button