Revenue Collection

پورٹ قاسم نےا ہداف سے زائدکے محصولات وصول کئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن پورٹ قاسم مالی سال 2020-21کے گیارویں ماہ مئی2021 کے دوران6 لاکھ81ہزار روپے اضافے کے ساتھ19ارب93کروڑ63لاکھ19ہزار روپے کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن قاسم کو19ارب93کروڑ70لاکھ روپے کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیاگیاتھا۔ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن پورٹ قاسم نے مئی2021 میں مجموعی طورپر69 ارب 47 کروڑ 28 لاکھ 8 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 19ارب 93 کروڑ 63لاکھ19ہزار روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں43ارب 57کروڑ 91لاکھ 20 ہزارروپے، انکم ٹیکس کی مدمیں5ارب49کروڑ70لاکھ85ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں46 کروڑ 2 لاکھ84 ہزار روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن پورٹ قاسم نے جولائی2020 تامئی2021کے دوران مجموعی طورپر6 کھرب51 ارب 96کروڑ 45 لاکھ58ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیںایک کھرب 93ارب 91کروڑ28لاکھ6ہزار روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں4 کھرب1ارب 28کروڑ78لاکھ66ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مد میں 51 ارب 78 کروڑ 85 لاکھ61ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں4ارب97 کروڑ 53لاکھ 26ہزارروپے وصول کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button