Revenue Collection

پورٹ قاسم نے پہلی ششماہی میں کسٹمز ڈیوٹی کے ہدف سے ایک ارب روپے زائد وصول کئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تادسمبر2020کے دورانایک ارب 5کروڑ16لاکھ روپے اضافے کے ساتھ 95 ارب 50 کروڑ 51 لاکھ 60ہزاروصول کئے جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم کو رواںمالی سال کی پہلی ششماہی میں 94ارب 45کروڑ40لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیاگیاتھا۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پورٹ قاسم نے زیرتبصرہ مدت کے دوران مجموعی طورپر3 کھرب21 ارب 59 کروڑ 77 لاکھ 77 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 95ارب 50 کروڑ 51 لاکھ60ہزار روپے، سیلزٹیکس کی مدمیںایک کھرب97ارب 52کروڑ69لاکھ98ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مد میں28 ارب 5کروڑ 93 لاکھ 25 ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں2 ارب 50 کروڑ 62لاکھ 93ہزارروپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم مالی سال 2020-21کے چھٹے ماہ دسمبر2020 کے دوران دوارب 85کروڑ36لاکھ3ہزار روپے اضافے کے ساتھ19 ارب 34 کروڑ 66 لاکھ 3 ہزارروپے کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ پورٹ قاسم کلکٹریٹ کو16ارب49کروڑ30لاکھ کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیاگیاتھا۔ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پورٹ قاسم نے دسمبر2020 میں مجموعی طورپر 63 ارب 21 کروڑ 51 لاکھ 15 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 19ارب 34 کروڑ 66 لاکھ3ہزار روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں38ارب 24کروڑ28لاکھ68ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مدمیں5ارب24کروڑ6لاکھ34ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 38 کروڑ 50لاکھ 10ہزارروپے وصول کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button