Exclusive Reports

پورٹ قاسم، اسپارک پلگ کی کلیئرنس پر 33کروڑسے زائدکے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری، ملزمان کے خلاف 8ایف آئی آردرج

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے اسپارک پلگ کی کلیئرنس پر 33کروڑسے زائد مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری بے نقاب کرتے ہوئے ملزمان میں شامل درآمدکنندگان میسرزاتبارک ٹریڈرز، میسرزعامراینڈکو،میسرزعلی اینڈکمپنی،میسرزانوراینڈبرادرز،میسرزحمزہ ٹریڈنگ،میسرزارسلان اینڈکمپنی،میسرزانس ایجنسیز،میسرزاکرم آٹوز اورکلیئرنگ ایجنٹ میسرزجازانٹرنیشنل کے خلاف 8الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اسپارک پلگ کے درآمدی کنسائمنس بدعنوانی کے ذریعے کلیئرہونے کے اسکنڈل کی نشاندہی پر کلکٹرپورٹ قاسم اشہدجواد نے اسپارک پلگ کے کلیئرہونے والے کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی ہدایات جاری کیں جس پر ایڈیشنل کلکٹرعلی زمان گردیزی کی سربراہی میں ڈپٹی کلکٹرواصف ملک،پرنسپل اپریزرعمران گل اپریزنگ آفیسرانورزیب ،ذیشان دانس نے اسپارک پلگ کے کلیئرکئے جانےو الے کنسائمنٹس کے ڈیٹاسے درآمدکنندگان میسرزاتبارک ٹریڈرز، میسرزعامراینڈکو،میسرزعلی اینڈکمپنی،میسرزانوراینڈبرادرز،میسرزحمزہ ٹریڈنگ،میسرزارسلان اینڈکمپنی،میسرزانس ایجنسیز،میسرزاکرم آٹوزکی جانب سے2019-20میں کلیئرہونے والے کنسائمنٹس کومنتخب کیاگیاتاہم اسپارک پلگ کے کلیئرہونے والے کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی گئی توانکشاف ہوکہ درآمدکنندگان نے ایک ہی کلیئرنگ ایجنٹ میسرزجازانٹرنیشنل سے کلیئرکروائے ہیں اور 17کنسائمنٹس کو مس ڈیکلریشن کے ذریعے کلیئرکرکے قومی خزانے کو مجموعی طورپر33کروڑ74لاکھ70ہزارروپے کا نقصان پہنچایاگیا۔ذرائع نے بتایاکہ درآمدکنندگان میسرزاتبارک ٹریڈرز، میسرزعامراینڈکو،میسرزعلی اینڈکمپنی،میسرزانوراینڈبرادرز،میسرزحمزہ ٹریڈنگ،میسرزارسلان اینڈکمپنی،میسرزانس ایجنسیز،میسرزاکرم آٹوزنے کلیئرنگ ایجنٹ میسرزجازانٹرنیشنل کے ساتھ مل کراسپارک پلگ کی غلط وضاحت کرتے ہوئے کنسائمنٹس کی درآمدی ویلیوانتہائی کم ظاہرکرکے 33کروڑسے زائد مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی گئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button