Anti-Smuggling

پریوینٹوکلکٹریٹ کا مضر صحت چھالیہ کے خلاف کریک ڈاﺅن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے ڈیڑھ کروڑروپے مالیت کی چھالیہ ضبط کرتے ہوئے ملزمان میں شامل محمدسلیم مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔ذرائع کے مطابق کلکٹرپریونٹیوثاقف سعیدکو خفیہ اطلاع ملی کہ نارتھ کراچی میں قائم ایک فیکٹری میںاسمگل چھالیہ کو سپاری کی پیکنگ کے لئے رکھاگیاہے تاہم کلکٹرپریونٹیوثاقف سعیدکی جانب سے ایڈیشنل کلکٹرہارون ملک کوکارروائی کی ہدایات جاری کیں جس پر اسسٹنٹ کلکٹرشفیع اللہ کی سرابرہی میں سپرنٹنڈنٹ افتخارحسین سمیت دیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے نارتھ کراچی میں قائم ایک فیکٹری پر چھاپہ مارکرڈیڑھ کروڑمالیت کی 15ہزارکلوگرام مضرصحت چھالیہ اوردوکروڑمالیت کا پراسیسنگ یونٹ بھی ضبط کرکے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button