Anti-Smuggling

پریونٹیوکلکٹریٹ کی کارروائی ،پینٹ کے ڈبوں میں اسمگل کی جانے والی چھالیہ ضبط

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پریوینٹو کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے کامیاب کارروائی کے دوران رنگ کے ڈبوں میںچھالیہ کی اسمگلنگ کوناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرپریونٹیو کو خفیہ اطلاع ملی کہ سٹی اسٹیشن کراچی میں قائم چوہدری برادرزکارگوسروس کے گودام میں اسمگل چھالیہ چھپائی گئی ہے جس پر اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی چھاپہ مارٹیم نے سٹی اسٹیشن پر چوہدری برادرزکارگوسروس کے گودام پر چھاپہ مارکرتلاشی لی گئی توانکشاف ہواکہ لاہورسے کراچی اسمگل کی جانے والی 16لاکھ 83ہزارمالیت کی 1ہزار683کلوگرام چھالیہ153 پینٹ کی بالٹیوں میں چھپائی ہوئی ہے تاہم محکمہ کسٹمزنے چھالیہ ضبط کرتے ہوئے کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button