Anti-Smuggling

پریونٹیوکلکٹریٹ نے غیرقانونی طورپرچھپائے گئے 20کروڑسے زائد مالیت کے 75بازضبط کرلئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے بازکا غیرقانونی کارروبارکرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 20کروڑسے زائد مالیت کے اعلیٰ نسل کے 75بازضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرپریونٹیوکراچی ثاقف سعیدکو خفیہ اطلاع ملی کہ ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی کے علاقے میں اسمگلنگ کی غرض سے اعلیٰ نسل کے بازچھیائے ہوئے ہیں اور یہ غیرقانونی کارروبارگذشتہ کافی عرصے کیاجارہاہے جس پر کلکٹرپریونٹیوثاقف سعید نے اسسٹنٹ کلکٹرشفیع اللہ کی سرابرہی میں سپرنٹنڈنٹ افتخارملک اوردیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جس نے ڈیفنس کلفٹن کے علاقے میں واقع ایک بنگلے پر چھاپہ مارتووہاں پر موجودلوگوں کی جانب سے مذاحمت بھی کی گئی جس پر محکمہ کسٹمزاورملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوالیکن محکمہ کسٹمزکی چھاپہ مارٹیم نے وہاں پر چھپائے گئے 75بازبرآمدکرلئے اورغیرقانونی میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتارلیا۔ذرائع نے بتایاکہ بازکے غیرقانونی کاروبارمیں ملوث ملزمان نے اپنے گرفتارساتھیوں اورپکڑے گئے باز(پرندوں)کو چھڑوانے کے لئے فائرنگ بھی کی لیکن ان کی یہ مذاحمت محکمہ کسٹمزنے ناکام بناتے ہوئے کامیابی کے ساتھ بازاورملزمان کو اپنے ساتھ لے گئے۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزنے بازکے غیرقانونی کاروبارمیںملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے عدالت سے ریمانڈحاصل کرلیاہے تاکہ اس غیرقانونی کاروبارمیں ملوث بااثرعناصرکو بے نقاب کیاجاسکے۔واضح رہے کہ بازکی اسمگلنگ کا کاروبارزیادہ ترعرب ممالک کے لئے کیاجاتاہے ۔[

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button