Anti-Smuggling

اسمگلنگ کی باعث درآمدات میں کمی اور قومی خزانے کو بھاری نقصان برداشت کرناپڑتاہے ،ثاقف سعید

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسمگلنگ کی باعث درآمدات میں کمی رونماہوتی ہے جس کی وجہ سے قومی خزانے کو بھاری نقصان برداشت کرناپڑتاہے ان خیالات کا اظہارکلکٹرماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوثاقف سعید نے گذشتہ روزایک پریس کانفرنس کے دوران کیااس موقع پر ایڈیشنل کلکٹرعمرشفیق اوراسسٹنٹ کلکٹرشفیع اللہ بھی موجودتھے۔انھوں نے کہاکہ محکمہ کسٹمزنے اسمگلنگ کے خلاف مسلسل کامیاب کاروائیوں کے باعث معیشت کونقصان پہنچانے والے عناصرکے خلاف کاری ضرب ثابت ہوئی ہیں اوران کارروائیوں کے باعث مقامی صنعت کو فائدہ ہواہے اوربے شماراشیاءکی درآمدات میں اضافے سے قومی خزانے کو محصولات کی شکل میں خطیررقم وصول ہوئی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اسمگلنگ جیسے ناسورکو جڑسے اکھاڑنے کے عزم کو مدنظررکھتے ہوئے محکمہ کسٹمزکو اسمگلنگ کے خلاف لیڈایجنسی کا کردارسونپاگیاہے اس کے ساتھ ساتھ محکمہ کسٹمزکو نئے مالی سال کے لئے خصوصی ٹارگٹ بھی دیئے گئے ہیں جن کو ہرصورت پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے گا۔ثاقف سعیدنے بتایاکہ محکمہ کسٹمزاپنے فرائض سے بخوبی آگاہ ہے اوراپنے محدودوسائل کوبروئے کارلاتے ہوئے اسمگلنگ کی روک تھام کی ہرممکن کوشش کررہاہے۔انہوں نے بتایاکہ پریونٹیو کلکٹریٹ نے گذشتہ مالی سال کے دوران 768کارروائیوںمیں تین ارب 93کروڑ96لاکھ40ہزارروپے مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کیں جن میں82کروڑ2لاکھ 70ہزارمالیت کی 127اسمگل گاڑیاں،ایک کروڑ 65لاکھ مالیت کا ایرانی ڈیزل،61کروڑ84لاکھ70ہزارمالیت کی چھالیہ،7کروڑ27لاکھ30ہزارمالیت کے غیرملکی سگریٹس،6کروڑ94لاکھ مالیت کاگٹکا،52کروڑ58لاکھ70ہزارمالیت کا کپڑا،دوکروڑ16لاکھ20ہزارمالیت کے ٹائرز،18کروڑ 90لاکھ مالیت کی شراب،11ارب99کروڑ70لاکھ مالیت کے متفرق اشیاءاور40کروڑمالیت کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے الی گاڑیاں ضبط کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button