Anti-Smuggling

پریونٹیوکلکٹریٹ ، آٹھ کروڑمالیت کی اسمگل ادویات ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹر یٹ پریونٹیونے کامیاب کارروائی کے دوران 8کروڑمالیت کی اسمگل ادویات ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔تفصیلات کےا مطابق کلکٹرپریونٹیوثاقف سعید کواطلاع ملی ہاکس بے روڈپرقائم ایک گودام میں بڑی مقدارمیں اسمگل شدہ غیرملکی ادویات (کیٹامائن )چھپائی ہوئی ہے جس پر کلکٹرکی جانب سے اسسٹنٹ کلکٹرشفیع اللہ کی سربراہی میں ایک چھاپہ مارٹیم تشکیل دی گئی جس نے ہاکس بے روڈپر قائم گودام پر چھاپہ مارکر8کڑو20لاکھ روپے مالیت کی 820کلوگرام کیٹامائن (ادویات)برآمدکرتے ہوئے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button