Revenue Collection

کوئٹہ کلکٹریٹ نے سات ماہ کے دوران 16 ارب 50 کروڑ ڈیوٹی اور ٹیکسز وصول کئے۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ کوئٹہ نے مالی سال 21-2020 کے پہلے 7 سات ماہ کے دوران ایف بی ار کی جانب سے دہے گے اہداف سے زائد محصولات جمع کرکے تمام سابقہ ریکارڈز توڑ دیئے۔ اپریزمنٹ کلکٹریٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہو متعلقہ سات مہینوں جولائی تا جنوری میں 4 ارب 30 کروڑ سے زائد روپے کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں جمع کئے۔ جوکہ دیئے گئے ٹارگٹ سے 25 فیصد ذاہد ہے واضع رہے ایف بی ار کی جانب تین ارب 40 کروڑ کا کسٹمز ڈیوٹی کا ٹارگٹ دیا گیا تھا۔ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ کوئٹہ نے مالی سال 2020-21کے 7ماہ کے دوران ڈیوٹی وٹیکسزکی مدمیں 16ارب 50کروڑروپے حاصل کئے۔ڈیوٹی وٹیکسزکی وصولی میںکلکٹریٹ کے آفیسر ان اور تمام عملہ کے ساتھ ساتھ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ اور چمن کی انتھک محنت ، کاوشوں اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ علاوہ ازیں کام کو مزید شفاف اور آسان بنانے کے لئے اسی ماہ WeBOC سسٹم کام کرنا شروع کریگا۔ چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان گل رحمان کی جانب سے اپریزمنٹ کلکٹر عبدالوحید مروت اورکوئٹہ کلکٹریٹ کے تمام اسٹاف کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button