Anti-Smuggling

کوئٹہ کلکٹریٹ کی کارروائی، 35کروڑمالیت کی منشیات ضبط

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ کسٹمز کے فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے ایف سی کی مشترکہ کارروائی کے دوران 35کروڑروپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق چیف کلکٹر بلوچستان محمد صادق نے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن تیز کرنے کی ہدایت جاری کی جس پر کلکٹر بلوچستان نے ایڈیشنل کلکٹر معین افضل کی سربراہی میں اسسٹنٹ کلکٹر محمد یوسف مری، سینئر انسداد اسمگلنگ آفیسر رحمت اللہ خان، انسپکٹر بشیر تبسم اور اسٹاف پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جس نے گذشتہ دنوں ایف سی کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 35کروڑ27لاکھ مالیت کی 27کلوگرام ہیروئن اور415کلوگرام چرس ضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزنے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغازکردیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button