Anti-Smuggling

کوئٹہ کلکٹریٹ کی کارروائی ،کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل اشیاءضبط

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ کوئٹہ نے کامیاب کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کرتے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق چیف کلکٹربلوچستان گل رحمن کی ہدایات پر اسمگلنگ کے خلاف سخت اقداما ت اٹھاتے ہوئے کلکٹرکوئٹہ عرفان جاوید کی جانب سے ایڈشنل کلکٹر یاسر وہاب کلوڑکی سربراہی میں ڈپٹی کلکٹر اکبر جان، سپرنٹنڈینٹ طارق سلطان، انسپکٹر جمیل کاکڑ ، انسپکٹر محمد ہاشم اور ظاہر شاہ پرمشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے کوئٹہ سے کراچی جانے والے ایک نسان ڈمپرکوروک کراس کی جانچ پڑتال کی توڈمپر تین کروڑمالیت کی تین ہزار کلو گرام خشخاش، 4800 کلو گرام چھالیہ اور120 ٹائرز برآمدہوئے جیسے محکمہ کسٹمزنے قبضے میں لیتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔علاوہ ازیں ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کوئٹہ نے لکپاس کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑمالیت کی اسمگل چھالیہ ضبط کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈا ئریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس کوئٹہ محمد اسماعیل کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر امجد حسین  راجپر، انسپکٹر حامد حبیب،  انسپکٹر شبیر خان اور دیگر اسٹاف میں شامل منظور آغا مقبول احمد نے لکپاس  کے علاقے میں بوزر میں  تلاشی کے دوران  18 ہزار کلو چھالیہ بر آمد کرلی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button