Revenue Collection

اپریزمنٹ ویسٹ نے پہلی ششماہی میں ایک کھرب سے زائد ڈیوٹی ٹیکسز وصول کئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تادسمبر2020کے دوران 11 ارب 50 کروڑ 79 لاکھ 60ہزار اضافے کے ساتھ 55 ارب67کروڑ 49 لاکھ 60 ہزار روپے وصول کئے جبکہ ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ کو رواںمالی سال کی پہلی ششماہی میں 44 ارب 16 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کا ہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپزیرمنٹ ویسٹ نے زیرتبصرہ مدت کے دوران مجموعی طورپر ایک کھرب 47 ارب 44 کروڑ 91 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 55 ارب 67 کروڑ 49 لاکھ 60ہزار روپے، سیلزٹیکس کی مد میں 73 ارب 45 کروڑ 68 لاکھ 20 ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مد میں 18 ارب 2 کروڑ 12 لاکھ 60 ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 59کروڑ 61 لاکھ 20 ہزار روپے وصول کئے۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپزیزمنٹ ویسٹ نے مالی سال 2020-21کے چھٹے ماہ دسمبر2020 کے دوران 2 ارب 82 کروڑ 34 لاکھ 60 ہزار روپے اضافے کے ساتھ13 ارب 67 کروڑ 34 لاکھ 60 ہزار روپے کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ویسٹ کو 10 ارب 85 کروڑ کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیاگیاتھا۔ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے دسمبر2020 میں مجموعی طورپر 32 ارب 29 کروڑ 60 لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 13 ارب 67 کروڑ 34 لاکھ 60 ہزار روپے، سیلزٹیکس کی مد میں 14 ارب 72 کروڑ 92 لاکھ 20 ہزارروپے، انکم ٹیکس کی مد میں 3 ارب 78 کروڑ 93 لاکھ 60 ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 10 کروڑ 40 لاکھ وصول کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button