Revenue Collection

اپریزمنٹ ویسٹ کومحصولات کے اہداف کی وصولی میں ناکامی کا سامنا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال2019-20کے پانچوں ماہ نومبر 2019 کے دوران6ارب44کروڑ60لاکھ کی کمی کے ساتھ 7 ارب 3 کروڑ 90 لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ویسٹ کو زیرتبصرہ مدت کے دوران 13ارب48کروڑ50لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیاگیاتھا۔ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال 2019-20کے پانچوں ماہ نومبر 2019میںمجموعی طورپر18ارب37کروڑ90لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 7 ارب 3 کروڑ 90 لاکھ روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں 8کروڑ62لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں2ارب69کروڑ20لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں2کروڑ80لاکھ روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ویسٹ نے رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ جولائی تانومبر میں مجموعی طورپر 93 ارب 84 کروڑ روپے وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 37ارب95کروڑ80لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 41ارب72کروڑ 90لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مد میں 13 ارب 98 کروڑ 10 لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں17کروڑ20لاکھ روپے وصول کئے۔

 

 

 

MCC West fail to receive Revenue Target/Revenue Collection during for the month of November 2019

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button