Eham Khabar

درآمدی کنسائمنٹس کی عارضی کلیئرنس کو تیزکرنے کے احکامات جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن ویسٹ نے درآمدی کنسائمنٹس کی عارضی کلیئرنس کو تیزکرنے کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں۔اس سلسلے میں کلکٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔کلکٹریٹ کی جانب سے جاری کئے جانے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق درآمدی کنسائمنٹس کی عارضی کلیئرنس پر کسٹمزحکام کی جانب سے تاخیرکی وجہ سے پورٹ پر درآمدی کنسائمنٹس کا رش بڑھ رہاہے جبکہ درآمدکنندگان اس کے لئے عدالت سے رجوع کررہے ہیں۔کلکٹریٹ کا کہناہے کہ درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں تاخیرکی وجہ سے کاروباری لاگت میں بھی اضافہ ہورہاہے۔ذرائع کے مطابق درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس کو تیزکرنے کے لئے تینوں کلکٹریٹس کو ہدایات جاری کی جارہی ہیں کہ جو بھی افسران عارضی کلیئرنس کے لئے تعینات ہیں وہ دستاویزات کی درست طریقے سے جانچ پڑتال کریں اورعدالت کے حکم کے مطابق کنسائمنٹس کی کلیئرنس کریں۔ذرائع کے مطابق تمام کلکٹرزکو بھی ہدایات کی گئی ہیں کہ عارضی کلیئرنس کو تیزکرنے کےلئے اپنے ماتحت افسران کو ہدایات جاری کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button