Exclusive Reports

اسکرپ کی آڑمیں اسٹیل شیٹس کلیئرکرنے کی کوشش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن ویسٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے اسکریپ کی آڑمیں اسٹیل شیٹس کی کلیئرنس ناکام بناتے ہوئے ملزمان میں شامل میسرزاحمدنوراسٹیل فرنس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے جبکہ کلیئرنگ ایجنٹ میسرزشاہ لاجسٹک پاکستان کے مذکورہ کنسائمنٹ کی غیرقانونی کلیئرنس میں ملوث ہونے کے شواہدملنے پر کلیئرنگ ایجنٹ کے خلاف بھی کسٹمزایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گا ۔ذرائع کے مطابق کلکٹراپریزمنٹ ویسٹ جمیل ناصرکواطلاع ملی کہ اسکریپ کی آڑمیں اسٹیل شیٹس کے کنسائمنٹ کی کلیئرنس کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر کلکٹرجمیل ناصرنے آراینڈڈی میں تعینات پرنسپل اپریزرتوفیق شیخ کو درآمدہونے والے اسکریپ کے کنسائمنٹس کی سخت نگرانی کی ہدایات جاری کیں تاہم پرنسپل اپریزرتوفیق شیخ اوردیگرافسران نے کلکٹرکی ہدایات پر عملدرآمدکرتے ہوئے میسرزاحمدنوراسٹیل فرنس کی جانب سے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹ کے 9کنٹینروں روک کرایگزامنیشن افسران کے ساتھ مشترکہ جانچ پڑتال کی توانکشاف ہوکہ درآمدکنندہ کی جانب سے فائل کی جانے والی گڈزڈیکلریشن نمبرKAPW-HC-52925میں 222.165میٹرک ٹن آئرن اینڈریملٹ ایبل شیٹ اسکرپ ظاہرکیاگیاتھا جبکہ کنٹینروں میں دولاکھ کلوگرام سیکنڈری کوالٹی آئرن اینڈاسٹیل گلوونائزڈ/پری پرنٹیڈاسٹیل شیٹ اور20ہزارکلوگرام ریملٹ ایبل اسکرپ برآمدہوا۔ذرائع کے مطابق درآمدکنندہ نے گڈزڈیکلریشن میں کنسائمنٹ کی درآمدی قیمت ایک کروڑ34لاکھ روپے ظاہرکرکے 40لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی کی تھی جبکہ اسٹیل شیٹ کے کنسائمنٹ کی درست درآمدی قیمت 2کروڑ 7لاکھ56ہزارروپے جبکہ درآمدی قیمت کے تناسب سے درآمدکنندہ کو ایک کروڑ24لاکھ 60ہزارروپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی کرناتھی لیکن درآمدکنندہ نے غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے قومی خزانے کو 80لاکھ سے زائد مالیت کا نقصان پہنچانے کی کوشش کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button