Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

پارسل کے ذریعے بنکاک سے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کلکٹریٹ نے پوسٹل پارسل کے ذریعے ہونے والی ایک کروڑسے زائد مالیت کی منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ میںملوث ملزم کی تلاش اوران کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق کلکٹرجناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ عدیم خان کو خفیہ اطلاع ملی کہ پوسٹل پارسل کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر کلکٹرعدیم خان نے ایڈیشنل کلکٹرمحمدفیصل خان کی سربراہی میں بیرون ملک سے آنے والے پارسل کی سخت نگرانی کی ہدایات جاری کی تاہم ایڈیشنل کلکٹرمحمدفیصل خان نے جناح ایئرپورٹ کے میل آفس میں تعینات افسران وعملے کے ساتھ مل کر بنکاک ،تھائی لینڈسے استعمال شدہ کپڑوں اور جوتوں کے ایک مشکوک پارسل کو روکا گیا، پارسل بنکاک سے حیدرنامی شخص کے لئے بک کروایاگیاتھا،ذرائع نے بتایاکہ کسٹمز اورمیل آفس کے عملے کی موجودگی میں جانچ کے بعدپارسل سے تین کلوچارسوگرام چرس برآمدہوئی جس کی مالیت ایک کروڑ70لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث اصل مجرموں کا پتہ لگانے کے لیے ایف آئی آر بھی درج کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button