Breaking NewsEham Khabar

ویبوک سسٹم سے کلیئرکنسائمنٹس کے لئے مینوئل آکشن ریلیز آرڈر کی ضرورت ختم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پورٹ ٹرسٹ پر نیلامی کے لئے رکھے ہوئے درآمدی کنسائمنٹس کی ویبوک سسٹم سے کلیئرنس کے بعد کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مینوئل آکشن ریلیزآرڈرکی ضرورت کو ختم کردیاگیاہے اب کراچی پورٹ ٹرسٹ پر کسٹمز کی نیلامی ہولڈ خود بخود ختم ہونے پر درآمدی کنسائمنٹس کلیئر ہو جائے گا اور مینوئل آکشن ریلیز آرڈر کی ضرورت نہیں رہے گی۔تفصیلات کے مطابق جب ویبوک سسٹم کے ذریعے جی ڈی کی کلیئر نس کا عمل مکمل پرریلیز کا پیغام ٹرمینل آپریٹر کو پہنچا دیا جاتا ہے تو مینوئل آکشن ریلیز آرڈر کی ضرورت ختم جائے گی ۔ ایسے تمام کنسائمنٹس جو ویبوک سسٹم کے ذریعے ریلیز کردی گئی ہے اورلاٹ نمبرٹرمینل آپریٹرکو ارسال کردی گئی ہے ان کنسائمنٹس کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مینوئل ریلیزآرڈرکی ضرورت ختم ہوجائے گی اورکنسائمنٹس کی کلیئرنس میں کسی قسم کی رکاﺅٹ نہیں آئے گی۔جبکہ کراچی پورٹ ٹرسٹ پر نیلامی کے لئے رکھی ہوئی آکشن لاٹ کی جی ڈی کی رپوٹ روزانہ کی بنیادپر ویبوک سسٹم کے ذریعے تمام شرائط کی تکمیل کے بعد محکمہ کسٹمزکو فراہم کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button