Exclusive Reports

متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کے نام پر درآمدکی جانے والی چھ ہزارشراب کی بوتلیں ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے سفارتخانے کے نام پردرآمدکی جانے والی شراب کی چھ ہزاربوتلیں ضبط کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغازکردیاہے۔تفصیلات کے مطابق محمدعلی سعید کی جانب سے متحدہ عرب امارات اسلام آبادکے سفارتخانے کے نام پر شراب کی بوتلیں درآمدکی گئیں ،محمدعلی سعیدنے فائل کی جانے والی گڈذڈیکلریشن میں درآمدکی جانے والی شراب کی بوتلوں کی مقدار600اوراس کی مالیت 2350ڈالر ظاہرکی۔ذرائع نے بتایاکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم کے شعبہ آراینڈڈی کے ایڈیشنل کلکٹرعلی زمان گردیزی کی جانب سے جاری کی جانے والی ہدایت پر پرنسپل اپریزرعمران گل ،اپریزنگ آفیسرانورزیب نے متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کے کنسائمنٹ کو روک کرجانچ پڑتال کی تاہم تفتیش کے دوران محکمہ کسٹمزنے متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے سے درآمدکی جانے والی شراب سے متعلق معلومات کی توسفارتخانے کے درآمدکئے جانےوالے شراب کے کنسائمنٹ سے لاتعلقی کا اظہارکیاجس پر محکمہ کسٹمزنے کنسائمنٹ کی کلیئرنس دی اورجانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ کنٹینرمیں لاکھوں روپے مالیت کی6ہزار شراب کی بوتلیں غیرقانونی طورپر اسمگل کی جارہی تھی ۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزنے شراب ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button