Port & Shipping

کراچی پورٹ پر کوئلے کی درآمداور ہنڈلنگ کی حکمت عملی تیارکرلی گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر،6مارچ 2014)وفاقی وزیر برائے جہاز رانی و بندرگاہ کامران مائکل کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میںکوئلے کی درآمدات اور ہیڈلنگ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا اور ان کی بحفاظت پنجاب پاور ہاﺅزز کو ترسیل سے منسلک امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کے ساتھ سیکریٹری جہازرانی و بندرگاہ، ڈائریکٹر جنرل جہازرانی و بندرگاہ، چیرمین PQA ، چیرمین KPT اور چیرمین PNSC بھی موجودتھے ۔اجلاس کے دوران کوئلے سے بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھانے جیسے اہم نکات پر بھی روشنی ڈالی گئی اور کوئلے کی درآمدات ، اسکی اسٹوریج اور ترسیل جیسے امور زیر بحث آئے ۔ اس ضمن میں KPT نے اپنی 3 برتھوں کو مخصوص کردیا ہے جہاں پر اترنے والا کوئلہ ریل کی بوگیوں کے ذریعے پاور پلانٹس میں پہنچایا جائےگا۔ علاوہ ازیں کوئلہ ٹرمینل کو جدید خطوط سے آراستہ کرکے فعال کیا جائےگا تاکہ 24 گھنٹوں کوئلے کی ترسیل جاری رہ سکے،تاہم وزیراعطم نواز شریف کی جانب سے کوئلے سے چلنے والے پلانٹس کے معاہدوں پر دستخط کے بعد اس حوالے سے پیشرفت میں تیزی آگئی ہے او ر تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔اجلاس کے دوران کوئلے کی ترسیل کے حوالے سے بندرگاہوں کو ذ مہ د اریاں احسن طریقوں سے سرانجام دینے کا کہا گیاجبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون برائے انرجی ندیم اسلم چودھری نے بھی خصوصی طور سے شرکت کی تاہم حکومت نہایت سنجیدگی سے پاور پلانٹس نصب کرنے اور ان پر کام کرنے کے لئے کوشاں ہے اور بندرگاہ سے کوئلے کی ہینڈلنگ بابت جامع حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔علاوہ ازیں اس موقع پر دیگر زائد لاگت پراجیکٹس بلخصوص PAKISTAN DEEP WATER CONTAINER PORT ، HARBOUR CROSSING BRIDGE اور CARGO VILLAGE کے بارے میں بھی وفاقی وزیر کو آگاہ کیا گیا۔ بعد ازاں وفاقی وزیر جہازرانی و بندرگاہ سنیٹر کامران مائکل اور وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون برائے انرجی ندیم اسلم چودھری نے بندرگاہ پر کوئلے کی ہینڈلنگ کی تکنیکی قابلیت کا معائنہ کرنے کے لئے سمندری دورہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button