Anti-Smuggling

پریونٹیوکلکٹریٹ کا اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن، 17کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے گذشتہ دنوں اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن کرتے ہوئے 17کروڑ سے زائد مالیت کی چھالیہ ،ایرانی کوکنگ آئل ، کمبل اورنان کسٹمزپیڈ گاڑیاں ضبط کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق ممبرکسٹمزطارق ہدیٰ کی جانب اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن کی ہدایات جاری کی گئیں تھیں جس پر کلکٹرپریونٹیوفیروزعالم جونیجونے عمل درآمدکرتے ہوئے ایڈیشنل کلکٹرہونک بلوچ کو اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کئے ۔ذرائع نے بتایاکہ ایڈیشنل کلکٹرانفورسمنٹ ہونک بلوچ نے ڈپٹی کلکٹرانعام اللہ وزیرکی سربراہی میں چھاپہ مارٹیم تشکیل دی جس نے گذشتہ دنوں اورنگی ٹاﺅن کراچی میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مارکر2کروڑ20لاکھ مالیت کے اسمگل شدہ کمبل کے 217بنڈل برآمدکئے جس کا وزن 14ہزارکلوگرام بتایاگیاہے محکمہ کسٹمزنے برآمدہونے والے کمبلوں کو چھ مزداٹرک میں لوڈکرکے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے ہیڈکواٹرمنتقل کرتے ہوئے کسٹمزایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔علاوہ ازیں پریونٹیو کلکٹریٹ انفورسمنٹ کے مذکورہ چھاپہ مارٹیم نے گذشتہ چاردنوں کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوںکے دوران 15کروڑمالیت کی سات ہزارکلوگرام مضرصحت چھالیہ،7500کلوگرام ایرانی کوکنگ آئل،آٹھ نان کسٹمزپیڈگاڑیاں جن میں دولینڈکروزربھی شامل ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button