محکمہ کسٹمزکی ریفنڈکلیم کے طریقہ کارکی وضاحت
کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹمزنے رقم کی واپسی کے دعویداروںکے لئے طریقہ کارکی وضاحت کردی ہے۔محکمہ کسٹمزنے کسٹمزایکٹ کی دفعات کے تحت رقم کی واپسی کے دعویداروں کے لئے طریقہ کارمیں آسانی پیدا کرنے کے مقصد سے کیاہے،جس میںمختلف طریقہ کار کا تعین کیا گیا ہے،اس سلسلے میںدرآمدکنندگان کی جانب سے جمع کی جانے والی اضافی ادائیگیوں، عدالتی مقدمات ،مختلف مدمیںجمع کی جانے والی سیکوریٹریزکی رقم کی واپسی کے طریقہ کارکا تعین کیاگیاہے ۔دستاویزات کے مطابق درآمدکنندگان کی جانب سے جمع کی جانے والی اضافی ادائیگیوںکی واپسی کےلئے درآمد کنندہ/مالک یا اس کا مجاز کلیئرنگ ایجنٹ متعلقہ گروپ کے اسسٹنٹ کلکٹر/ڈپٹی کلکٹرمقررہ مدت کے اندرکو کسٹمزایکٹ کی شق 33کے تحت ویبوک سسٹم کے ذریعے درخواست دی جائے گی جبکہ ایسے کیس جس میں درآمدکنندگان سامان کے کسٹمزایریاسے ہٹانے کے بعد ریفنڈکلیم کریں گے اسی صورت میں درآمدکنندگان کویہ بھی ثابت کرنا ہوگا کہ کسٹم ڈیوٹی اور دیگر محصولات خریدار یا صارف پر عائد نہیں کیے گئے ہیں ۔بعدازاں متعلقہ گروپ رقم کی واپسی کے لئے دی گئی درخواست کی جانچ پڑتال کے بعد فائل آراینڈڈی سیکشن،ریکوری اورآڈٹ سیکشن کو دی جائے گی تاکہ اس کی درست اندازمیں جانچ پڑتال ہوسکے اورسیکشن کی این او سی کے بعدمتعلقہ اسسٹنٹ کلکٹر/ڈپٹی کلکٹر دعوے کی قانونی حیثیت، سچائی اور درستگی کے بارے میں خود کو مطمئن کرنے کے بعد رقم کی واپسی کے دعوے کو صرف کسٹمز ڈیوٹی، ریگولرٹی ڈیوٹی اور اضافی کسٹمز ڈیوٹی کی حد تک سیکشن کرے گا جیسا کہ سیکشن 33(1) کے دائرہ کار میں آتا ہے جبکہ سیلز ٹیکس کی رقم کی واپسی کے لئے ان لینڈریونیوحکام کے دائرہ اختیارمیںا ٓتاہے اس لئے آئی آرایس حکام کوآگاہ کیاجائے گااوروہ سیلز ٹیکس ایکٹ 2006 کی شق 34(A) کے مطابق کارروائی کریں گے۔متعلقہ گروپ سے رقم کی واپسی کی منظوری کے بعد، کلکٹر اور چیف اکاو¿نٹس آفیسر کے ذریعے اختیار کردہ کسٹم کے افسر کے دستخط شدہ کراس چیک کے ذریعے دعویدار کو منظور شدہ رقم پانچ دنوں کے اندر کرس چیک کے ذریعے ادا کی جائے گی اورصرف اسی اکاﺅنٹ میںجائے گی جو پہلے ہی کسٹم کمپیوٹرائزڈ سسٹم درج کروایاگیاہے،جبکہ عدالتی مقدمات کے کیسوں میںآمد کنندہ/مالک یا اس کا مجاز کلیئرنگ ایجنٹ ویبوک سسٹم میں دستی طور پر اور آن لائن ریفنڈ کے لیے درخواست دے گا اور متعلقہ گروپ کے ڈپٹی کلکٹر، اسسٹنٹ کلکٹر کے پاس عدالتی حکم کی کاپی جمع کرائے گا۔جبکہ ایسے کنسائمنٹس جو کسی وجہ سے کلیئرنہیں ہوپاتے ان کی نیلامی سے قبل سامان کا اصل مالک متعلقہ اسسٹنٹ یاڈپٹی کلکٹرآکشن کو درخواست پیش کرے گااورتاہم اسسٹنٹ وڈپٹی کلکٹرنیلام کی گئی اشیاءکی اصل ملکیت کی جانچ پڑتال کے بعد نیلامی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کو منظور کرے گا اور 15 کام کے دنوں کے اندر مقررہ مالیاتی حدود کے مطابق رقم کی واپسی کے آرڈر پر دستخط کرے گا۔اس کے علاوہ مختلف مد میں جمع کی جانے والی سیکورٹیزکی رقم کی واپسی کے لئےاسسمنٹ گروپ 15 کام کے دنوں کے اندر دعوی شدہ رقم کی واپسی کی رقم کی جانچ پڑتال کے بعد فائل کو اسسٹنٹ کلکٹر/ڈپٹی کلکٹر سیکیورٹی سیکشن تمام ترقانونی تقاضوں کو پوراکرکے سیکورٹی کی رقم کی واپسی کی جائے گی۔