Breaking NewsEham Khabar

ویب ہوسٹنگ پر سیلز ٹیکس عائد کردی گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ریونیو بورڈ نے آئی ٹی کی خدمات جس میں کلاﺅڈ سروسز اور ویب ہاسٹنگ شامل ہیں، ان پر ٹیکس عائد کردیا ہے۔ ایس آر بی نے سندھ اسمبلی سے حال ہی میں پاس کئے جانے والے ٹیکس ترامیم قانون جاری کردیا ہے۔ اس قانون کا نام سندھ سیلز ٹیکس آن سروسز (ترامیم) بل 2021 ہے جس کے ذریعے سندھ سیلز ٹیکس ایکٹ 2011 میں ترامیم کی گئی ہیں۔ ان ترامیم کے مطابق سافٹ ویئر اور آئی ٹی پر مبنی سسٹم ڈیولپمنٹ کنسلٹنٹ کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے قانون کے سیکشن 2 میں ایک نئی پرویژن 84 بی متعارف کروایا گیا ہے۔ ایس آر بی کا کہنا ہے کہ تمام وہ افراد جوکہ سافٹ ویئر یا انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سلسلے میں سروسز فراہم کررہے ہیں، وہ ٹیکس ادا کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔ ایس آر بی کے مطابق ان خدمات میں سافٹ ویئر، نیٹ ورک یا آئی ٹی پر مبنی نظام کی دیکھ بھال، ویب ہوسٹنگ یا کلاﺅڈ سروسز وغیرہ شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button